ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ملک میں 6 آئی آئی ٹی اور آندھرا میں این آئی ٹی کیلئے صدر نے منظوری دی

ملک میں 6 آئی آئی ٹی اور آندھرا میں این آئی ٹی کیلئے صدر نے منظوری دی

Thu, 11 Aug 2016 20:39:29    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )جموں اور تروپتی جیسی جگہوں پر 6 نئے آئی آئی ٹی ادارے قائم کئے جائیں گے اور صدر پرنب مکھرجی نے اس سلسلے میں منظوری دے دی ہے۔پرنب نے منگل کو ’’ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ(ترمیم)ایکٹ، 2016‘‘کی منظوری دے دی۔اس ایکٹ کے تحت پلکڑ(کیرالہ)، گوا، دھارواڑ(کرناٹک)اور بھلائی میں بھی آئی آئی ٹی شروع کئے جائیں گے۔اس قانون کے دائرے میں انڈین اسکول آف مائنس(آئی ایس ایم)، دھنباد بھی آیا ہے۔آئی ایس ایم کو اب انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی(آئی ایس ایم)، دھنباد کے نام سے جانا جائے گا۔اس میں نئے اور پرانے دونوں ناموں کوشامل کیا گیا ہے۔ایکٹ کے مطابق یہ تمام ادارے قومی اہمیت کے انسٹی ٹیوٹ ہوں گے۔لوک سبھا نے گذشتہ 25جولائی کو ’’لوجی انسٹی ٹیوٹ(ترمیم)بل، 2016‘‘منظور کیا تھا۔دو اگست کو اسے راجیہ سبھا کی منظوری مل گئی۔صدر نے آندھرا پردیش میں ایک این آئی ٹی کے قیام کے لئے قانون کی منظوری دے دی۔قومی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سائنس تعلیم اور تحقیق(ترمیم) ایکٹ، 2016کے تحت یہ انسٹی ٹیوٹ قومی اہمیت کے ادارے کے طور پر کام کرے گا۔


Share: